اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل، نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری

14 Oct 2026
14 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل، نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 

لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرتے ہوئے نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے اوقات کار کا اطلاق 16 اکتوبر 2026 سے ہوگا، جو 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) ایجوکیشن کو نئے شیڈول پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے اور دوپہر ایک بج کر 30 منٹ پر چھٹی ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز سکولوں میں چھٹی دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔

ڈبل شفٹ سکولوں کے لیے بھی اوقات کار مقرر کر دیے گئے ہیں، صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر ایک بج کر 15 منٹ تک جاری رہے گی، جبکہ جمعہ کے روز صبح کی شفٹ کا اختتام دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔

اسی طرح ڈبل شفٹ سکولوں کی دوسری شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر ایک بج کر 30 منٹ سے شام 4 بج کر 30 منٹ تک جاری رہے گی، جمعہ کے روز دوسری شفٹ دوپہر 2 بجے شروع ہوگی اور شام 4 بج کر 30 منٹ پر ختم ہوگی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق طالبات کے سکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ تک فرق کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ سی ای اوز ایجوکیشن کو ضرورت کے مطابق اوقات میں ردوبدل کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ نئے اوقات کار پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہ سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے