اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹولنٹن مارکیٹ کا واقعہ افسوسناک، دکانیں سیل کرنے کا کوئی جواز نہیں، سردار عثمان غنی

16 Oct 2026
16 Oct 2026

(لاہور نیوز) سردار عثمان غنی نے ٹولنٹن مارکیٹ کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزیوں پر کاروباری افراد کو سزا دینے کے بجائے بار بار جرمانے کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں ایک ورکر کو اینٹ لگنے کے واقعے پر کاروباری نمائندوں کا مؤقف نہیں سنا گیا، مارکیٹ کی تمام دکانیں بند کرنے کے بجائے مسائل کا حل تلاش کیا جانا چاہئے۔

سردار عثمان غنی نے کہا کہ تاجر تجاوزات کے خاتمے کے حامی ہیں، تاہم ٹریفک کے مسائل حل کرکے اور مارکیٹ کی خوبصورتی پر توجہ دے کر اسے بہتر بنایا جا سکتا ہے، 500 دکانیں سیل کرنے سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہو گا۔

انہوں نے روڈا اور ایل ڈی اے سمیت مختلف اتھارٹیز کے اختیارات پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سگیاں میں روڈا کے علاقے میں 1,500 سے زائد فیکٹریاں قائم ہیں، جہاں ڈیڑھ لاکھ افراد روزگار سے وابستہ ہیں۔

سردار عثمان غنی نے روڈا کے کمرشلائزیشن چارجز ختم کرنے اور اتھارٹیز کے نظام میں اصلاحات کیلئے قانون سازی کا مطالبہ بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے