اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین سالانہ انکریمنٹ سے محروم

14 Oct 2026
14 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی) کے سیکڑوں ریٹائرڈ پنشنرز تاحال 5 فیصد سالانہ انکریمنٹ سے محروم ہیں۔

ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں منظور ہونے والا اضافہ اب تک انہیں ادا نہیں کیا گیا، 250 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین نے پی سی ٹی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی پنشن میں بھی سالانہ 5 فیصد انکریمنٹ فوری طور پر شامل کیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل پی سی ٹی بی کے ریگولر ملازمین کو بھی 15 فیصد سالانہ انکریمنٹ سے محروم رکھا گیا تھا، تاہم مسلسل احتجاج کے بعد انہیں یہ اضافہ ادا کر دیا گیا۔

ریٹائرڈ ملازمین کے مطابق کم پنشن کے باعث روزمرہ کے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے، ریگولر ملازمین کی طرح ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی سالانہ انکریمنٹ دیا جائے۔

ریٹائرڈ ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کی پنشن میں فوری اضافہ نہ کیا گیا تو وہ اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاج کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے