اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے سرکاری کالجز میں غیر ملکی زبانوں کے کورسز شروع کرنے کی ہدایت

14 Oct 2026
14 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری کالجز میں جرمن، چینی، عربی، کورین، جاپانی، فرانسیسی، اطالوی اور ہسپانوی زبانوں کے کورسز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشنز کالجز پنجاب نے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو فارن لینگویج سینٹرز کے قیام اور کورسز کے اجرا کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔

ہدایت کے مطابق ہر زبان کے کورس میں کم از کم 60 طلبہ کا داخلہ یقینی بنایا جائے گا، جبکہ فی طالبعلم فیس 3 ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہو گی، داخلوں کیلئے پٹب کا مرکزی ڈیجیٹل پورٹل استعمال کیا جائے گا۔

سرکاری کالجز میں فارن لینگویج سینٹرز ڈائریکٹوریٹ کی پیشگی اجازت سے قائم کئے جائیں گے، کورسز کیلئے اہل انسٹرکٹرز کی شفاف بھرتی اور انٹرنیٹ، ملٹی میڈیا سمیت جدید تدریسی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآں، غیر ملکی زبانوں کے کورسز کو عالمی معیار کے سرٹیفکیشن فریم ورک سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے