اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کی درخواستیں سوا دو لاکھ سے تجاوز

14 Oct 2026
14 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی تعداد سوا دو لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق طالبات کی شرح 65.25 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، ایف اے اور آئی سی ایس طلبہ کے مقبول ترین شعبے بن کر سامنے آئے ہیں، جہاں مجموعی درخواستوں میں سے 70 فیصد ان دونوں پروگرامز کیلئے موصول ہوئیں۔

ایف ایس سی پری میڈیکل میں طالبات کا تناسب 80 فیصد تک پہنچ گیا، جبکہ ایف اے میں 69 فیصد اور آئی سی ایس میں 58 فیصد درخواستیں طالبات کی جانب سے جمع کرائی گئیں۔

چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے مطابق آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم (اوکاس) نے داخلوں کا عمل آسان بنا دیا ہے، طلبہ اب طویل قطاروں میں لگنے کے بجائے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اور داخلہ فیس موبائل بینکنگ اور اے ٹی ایم کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے