(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے ای ٹرانسفر راؤنڈ کا شیڈول جاری کر دیا گیا،
ترقی پانے والے، تعیناتی کے منتظر اور آؤٹ سورس سکولوں میں تعینات اساتذہ تبادلوں کے لیے درخواستیں دے سکیں گے۔
اساتذہ کے تبادلوں کے لیے آن لائن درخواستوں کی وصولی 15 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ اساتذہ 19 اکتوبر تک ای ٹرانسفر کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ اساتذہ کے دستاویزات کی تصدیق 20 سے 22 اکتوبر تک کی جائے گی۔ اساتذہ کے تحفظات دور کرنے کے لیے 23 سے 26 اکتوبر تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
اساتذہ کے ای ٹرانسفر آرڈرز 27 اکتوبر کو جاری کیے جائیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے ای ٹرانسفر راؤنڈ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ای ٹرانسفر کے لیے اساتذہ کو ایس آئی ایس پورٹل کے ذریعے درخواستیں دینا ہوں گی۔ چیف ایگزیکٹو افسران ایجوکیشن کو ترقی پانے والے اساتذہ کی ٹیگنگ کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔
