اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، امریکی شہریوں سے فراڈ کے الزام میں ملزمان گرفتار

16 Oct 2026
16 Oct 2026

(لاہور نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور زون نے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کی ہدایت پر الحفیظ شاپنگ مال میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ غیر قانونی کال سینٹر کا انکشاف کیا ہے۔

کارروائی کے دوران کال سینٹر کے مالک ارشاد احمد بٹ اور ملازم اورنگزیب کو گرفتار کر لیا گیا، این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان امریکی شہریوں کو انشورنس کمپنیوں کے نمائندے ظاہر کرکے ان کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی خفیہ معلومات حاصل کرتے تھے۔

چھاپے کے دوران دو لیپ ٹاپ اور تین موبائل فون برآمد کئے گئے، ایجنسی کے مطابق الیکٹرانک آلات کی جانچ پڑتال سے آن لائن کالنگ سافٹ ویئر اور مبینہ مالی فراڈ سے متعلق اہم شواہد ملے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے