15 Oct 2026
(لاہور نیوز) سبزہ زار پولیس نے خاتون سے زیادتی کے الزام میں ملزم سلمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلمان کو گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن نے سبزہ زار پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
