اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کی موچی گیٹ میں کارروائی، جعلی مصنوعات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

16 Oct 2026
16 Oct 2026

(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے موچی گیٹ لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے معروف رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی مصنوعات فروخت کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت رحمن اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھاپہ مار کارروائی کے دوران موچی گیٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے معروف رجسٹرڈ کمپنی کی بھاری تعداد میں جعلی مصنوعات برآمد کی گئیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم مبینہ طور پر متعلقہ کمپنی کی اجازت کے بغیر اس کی مصنوعات تیار کرنے اور فروخت کرنے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے