اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مستی گیٹ، خوفناک حادثہ، 22 ویلر ٹرالر تلے آ کر 2 نوجوان جاں بحق

16 Oct 2026
16 Oct 2026

(لاہور نیوز) مستی گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں نوجوان 22 ویلر ٹرالر کو کراس کرنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث دونوں نوجوان موٹرسائیکل سے گر گئے اور ٹرالر کے پچھلے ٹائروں تلے آکر موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس  نے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیں، تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب سی ٹی او لاہور  نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سٹی زون سے رپورٹ طلب کر لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے