اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جمعۃ المبارک : لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، کومبنگ آپریشنز میں تیزی

16 Oct 2026
16 Oct 2026

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر جمعۃ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ مساجد، امام بارگاہوں اور نمازِ جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی کے لیے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اب تک شہر بھر میں 2,654 کومبنگ آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران 1 لاکھ 39 ہزار سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی، جبکہ 2 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔

ترجمان کے مطابق کومبنگ آپریشنز کے دوران 1,638 مشتبہ افراد اور 275 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 251 جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 102 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ جمعۃ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے سپروائزری افسران کو مساجد، امام بارگاہوں اور اہم مقامات کی سکیورٹی کا خود جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے۔

لاہور پولیس کے مطابق نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنائے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے