اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بسنت کے 10 روزہ انعقاد کے خلاف درخواست مسترد

16 Oct 2026
16 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بسنت 2027 کے 10 روزہ انعقاد کے خلاف درخواست غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کردی، جبکہ درخواست گزار کو متعلقہ نوٹیفکیشن کے ساتھ دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شہری شاہد اسلام کی درخواست پر سماعت کی، دورانِ سماعت عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ان کے پاس ایسا کوئی نوٹیفکیشن موجود ہے جس کے تحت 2027 میں 10 روزہ بسنت منانے کا فیصلہ کیا گیا ہو؟

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ریمارکس دیے کہ نوٹیفکیشن کے بغیر درخواست کیسے قابلِ سماعت ہوسکتی ہے؟ محض ویب سائٹ پر موجود دستاویزات کی بنیاد پر کوئی عدالتی حکم جاری نہیں کیا جاسکتا۔

عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ متعلقہ نوٹیفکیشن کے بغیر یہ کیسے قرار دیا جاسکتا ہے کہ بسنت منانا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، حکومت سے اس معاملے پر جواب طلب کرنے کے لیے پہلے متعلقہ نوٹیفکیشن پیش کرنا ضروری ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے حیرت کا اظہار کیا کہ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض کیوں عائد نہیں کیا، جبکہ درخواست گزار کے وکیل سے یہ بھی استفسار کیا کہ درخواست پر جرمانہ کیوں نہ عائد کیا جائے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے بسنت 2027 منانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، تاہم بسنت کے حوالے سے معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) وضع نہیں کیے گئے۔

درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا کہ 2026 میں ہونے والی بسنت کے دوران درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے، اس لیے 2027 میں بسنت منانے کے اعلان کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ بسنت کا دورانیہ 10 روز سے کم کرکے صرف ایک روز کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ نوٹیفکیشن کے ساتھ دوبارہ درخواست دائر کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے