15 Oct 2026
(لاہور نیوز) گڑھی شاہو میں حادثےمیں ایک ہی خاندان کے 3افرادجاں بحق ہونےکے افسوسناک واقعہ پر سی ٹی او نے بات کرتے ہوئے کہا ڈرائیورز کوگرفت میں لانے کےلئے ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔
سٹی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کا ڈیٹا پہلے سے اکٹھا کیا جارہا ہے، کریمینل ریکارڈ ہولڈر 170 ڈرائیورز کے لائسنس کینسل کئے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمرشل لائسنس کیلئےڈرائیورز کا میڈیکل، نظر کا ٹیسٹ ،کلر بلائنڈ ٹیسٹ لازم ہے، پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز کے بھی میڈیکل دوبارہ کروایا جائےگا۔
سی ٹی او نے کہا کہ کمرشل وہیکلز ٹوٹل گاڑیوں کا 8فیصد ،45فیصدحادثات میں ملوث ہیں، کمرشل گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا، زیادہ تر جان لیوا حادثات میں ڈرائیورز کی غفلت سامنے آئی ہے۔
