اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہاکی کا عالمی مقام بحال کرنے کیلئے نجی شعبے کا تعاون ناگزیر ہے، احسن اقبال

16 Oct 2026
16 Oct 2026

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان ہاکی کا عالمی مقام بحال کرنے کیلئے نجی شعبے کی شمولیت کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ باصلاحیت نوجوانوں کو مالی معاونت اور عالمی معیار کی تربیت فراہم کرکے ہاکی کا سنہری دور بحال کیا جا سکتا ہے، جدید ٹیکنالوجی، سائنسی تربیت، جسمانی فٹنس اور نظم و ضبط عالمی سطح پر کامیابی کیلئے ضروری ہیں۔

انہوں نے قومی ہاکی ٹیم کو نارووال نیشنل اسپورٹس سٹی مستقل تربیتی مرکز کے طور پر استعمال کرنے کی پیشکش بھی کی، جہاں 14 کھیلوں کیلئے عالمی معیار کی سہولیات موجود ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت، کھیلوں کی تنظیموں اور نجی شعبے کے اشتراک سے پاکستان ہاکی میں اپنی کھوئی ہوئی شناخت دوبارہ حاصل کر سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے