اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

این سی سی آئی اے میں سٹاف کی کمی، پنجاب پولیس سے افسران و اہلکار طلب

15 Oct 2026
15 Oct 2026

(لاہور نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے افرادی قوت کی کمی دور کرنے کیلئے پنجاب پولیس سے 300 افسران و اہلکار ڈیپوٹیشن پر طلب کر لئے ہیں۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے کی منظوری کے بعد آئی جی پنجاب کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، مراسلے کے مطابق این سی سی آئی اے نے پنجاب پولیس سے 30 ڈی ایس پیز، 30 انسپکٹرز، 115 سب انسپکٹرز، 25 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئیز) اور 100 ہیڈ کانسٹیبلز و کانسٹیبلز مانگے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے 107 افسران و اہلکاروں کی ناموں سمیت فہرست این سی سی آئی اے کو بھجوائی جا چکی ہے، جبکہ مزید 193 افسران و اہلکار ڈیپوٹیشن پر جلد از جلد فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مراسلے میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کیلئے مرد اور خواتین پولیس افسران و اہلکاروں کو اہل قرار دیا گیا ہے، تاہم امیدواروں کیلئے مختلف شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں۔

شرائط کے مطابق ڈیپوٹیشن کے خواہش مند افسران و اہلکاروں کی عمر 48 سال سے کم ہونا ضروری ہے، امیدواروں کا جسمانی طور پر فٹ ہونا، کم از کم تعلیمی قابلیت بی اے یا آئی سی ایس ہونا اور ایماندار ہونے کے ساتھ اے گریڈ سروس ریکارڈ کا حامل ہونا بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ سنگین سزا پانے والے، زیرِ انکوائری یا فوجداری مقدمے کا سامنا کرنے والے افسران و اہلکار ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے معیار پر پورا نہیں اتریں گے۔

این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے آئی جی پنجاب کو ارسال کیے گئے مراسلے میں مطلوبہ افسران و اہلکاروں کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے