اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پرائیویٹ سکولز کا نیا تعلیمی سال ایک ماہ قبل دسمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

10 Oct 2026
10 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پرائیویٹ سکولز نے نیا تعلیمی سال ایک ماہ قبل دسمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

بیشتر پرائیوٹ سکولوں میں تعلیمی سیشن یکم دسمبر سے شروع کیا جائے گا، تعلیمی سیشن جلد شروع ہونے سے پبلشرز کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی سال جلد شروع ہونے سے نجی پبلشرز اپنا پرانا سلیبس بیچ سکیں گے، نئے تعلیمی سال سے تمام سلیبس کی کتابیں تبدیل ہو جائے گی، نئے سلیبس کی کتابیں مارچ یا اپریل تک مارکیٹ میں آئیں گی، پرائیویٹ سکولوں میں دسمبر کی بجائے نومبر میں فائنل ٹرم کا امتحان لیا جائے گا۔

سکول مالکان کا مؤقف ہے کہ رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار میں کمی کے باعث تعلیمی سیشن جلد شروع کر رہے ہیں، رمضان المبارک میں اوقات کار میں کمی کے باعث سلیبس مکمل کرانا مشکل ہو جائے گا، تعلیمی سال جلد شروع کرنے سے مکمل نصاب پڑھانے میں آسانی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے