(لاہور نیوز) پاور ڈویژن کے مطابق موثر اقدامات سے ستمبر کی متوقع فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 5 سے 6 روپے سے کم کر کے 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ تک محدود کر دی، صارفین کو 3 روپے 44 پیسے فی یونٹ تک کے اضافی بوجھ سے بچا لیا گیا۔
اعلامیہ پاور دویژن کے مطابق ستمبر میں بجلی صارفین کو بھاری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ممکنہ بوجھ سے بچانے کے لیے اقدامات کیے, صارفین کو بھاری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے بچانے کے لیے ستمبر میں 2 سے اڑھائی گھنٹے کی محدود لوڈ مینجمنٹ کی, ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 5سے 6 روپے فی یونٹ تک پہنچ سکتی تھی۔
مہنگے متبادل ایندھن سے بجلی پیداوار کے اثرات کم کرنے کے لیے ہدفی بنیادوں پر لوڈ مینجمنٹ کی۔ مہنگے فرنس آئل اور ہائی سپیڈ ڈیزل سے بجلی پیداوار کے باعث فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا خدشہ تھا۔
بجلی پیداوار کیلئے درآمدی ایل این جی کو مقامی گیس کے نرخوں پر فراہم کر کے بجلی صارفین پر 83 پیسے فی یونٹ کا بوجھ کم کی، ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اگست کے مقابلے اب صرف 1 روپے 45 پیسے فی یونٹ زائد رہنے کا امکان ہے، ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ممکنہ بوجھ 32 ارب 70 کروڑ روپے تک رہنے کا امکان ہے۔
علاقائی تنازع کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر گئی، بجلی کے بنیادی ٹیرف کے تعین کے وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کاتخمینہ تقریباً 70 ڈالر فی بیرل لگایا گیا تھا۔
قطر کی جانب سے فورس میجر کے اعلان کے باوجود پاکستان نے دستیاب معاہداتی سپلائی اور اضافی اسپاٹ کارگوز کے ذریعے آر ایل این جی کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش جاری رکھی۔
