اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل پی جی مافیا بے لگام، قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

14 Oct 2026
14 Oct 2026

(لاہور نیوز) ایل پی جی کی قیمتوں پر قابو پانے میں متعلقہ ادارے ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری نرخ 279 روپے 34 پیسے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود ایل پی جی 480 سے 500 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے نے گھریلو صارفین اور محنت کش طبقے کی مشکلات بڑھا دی ہیں، جبکہ سرکاری نرخ پر گیس کا حصول خواب بن کر رہ گیا ہے۔

شہریوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے چند روز چھوٹی دکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں، تاہم قیمتوں پر مستقل کنٹرول نظر نہیں آتا۔

رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ سارا دن محنت کے باوجود محدود آمدن کا بڑا حصہ گیس خریدنے پر خرچ ہو جاتا ہے، جس کے باعث گھر کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی مقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے اور ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے مؤثر کارروائی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے