14 Oct 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان میں ستمبر 2026 کے دوران گاڑیوں کی مجموعی فروخت ماہانہ بنیاد پر 3 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 12 فیصد کم ہو کر 15 ہزار 104 یونٹس رہی۔
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے مطابق مسافر گاڑیوں کی فروخت ماہانہ بنیاد پر 20 فیصد کمی کے بعد 10 ہزار 897 یونٹس رہی، جبکہ ایک ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کی فروخت میں 34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپس کی فروخت میں 126 فیصد، ٹرکوں میں 7 فیصد، ٹریکٹرز میں 73 فیصد اور موٹرسائیکلوں و تین پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔
تاہم مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت سالانہ بنیاد پر 19 فیصد اضافے کے ساتھ 50 ہزار 480 یونٹس تک پہنچ گئی۔
