اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

15 اکتوبر کے بعد گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں پر 25 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ

13 Oct 2026
13 Oct 2026

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آسان ٹیکس سکیم کے تحت 15 اکتوبر کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں کو رجسٹریشن کی مد میں 25 ہزار روپے جبکہ جرمانے کی مد میں مزید 25 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے، تاجروں کو رجسٹریشن اور ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کیلئے تاریخ میں توسیع جرمانے کے ساتھ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آسان ٹیکس سکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح توقعات سے کم رہی ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ  نے بھی سکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن اور گوشواروں کی کم تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ سرتوڑ کوششوں کے باوجود آسان ٹیکس سکیم کے تحت 150 سے بھی کم نئے گوشوارے جمع ہوئے ہیں، جس کے باعث سکیم پر عمل درآمد کے حوالے سے مشکلات سامنے آئی ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق مالی سال 2026 کیلئے اب تک ملک بھر میں تقریباً 66 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جا چکے ہیں، جبکہ 30 ستمبر 2026 تک گوشواروں کی تعداد 58 لاکھ تھی۔

ذرائع  نے مزید بتایا کہ تنخواہ دار طبقے کے ایسے افراد جن کی آمدن کا واحد ذریعہ تنخواہ ہے، انہیں ایڈوانس انکم ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس نہیں بھیجا جائے گا، تاہم تنخواہ کے علاوہ دیگر ذرائع سے آمدن حاصل کرنے والے افراد سے قابلِ ایڈجسٹ ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیا جا سکتا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو آسان ٹیکس سکیم کے تحت رجسٹریشن اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ترغیب دی جا رہی ہے، تاہم مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارے جمع کرانے والوں کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے