اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں ناخواندہ قیدیوں کو بنیادی تعلیم حاصل کرنے پر 30 دن کی سزا معافی کی منظوری

14 Oct 2026
14 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے ناخواندہ سزا یافتہ قیدیوں کو بنیادی تعلیم حاصل کرنے پر 30 دن کی خصوصی سزا معافی دینے کی منظوری دے دی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پاکستان پریزنز رولز 1978 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت منظور شدہ خواندگی پروگرام مکمل کرنے اور پڑھنے، لکھنے اور حساب کتاب کی بنیادی مہارتوں کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے قیدی 30 دن کی سزا معافی کے حقدار ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کی جیلوں میں مئی 2026 سے جاری تعلیم بالغاں پروگرام کے تحت اب تک 19 ہزار 578 قیدیوں کو تعلیم دی جا چکی ہے، جن میں سے 4 ہزار 88 رہا ہو چکے ہیں، جبکہ 11 ہزار 317 قیدی خواندگی کا امتحان پاس کر چکے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب کی 43 جیلوں میں قائم 182 خواندگی مراکز میں اس وقت 4 ہزار 173 قیدی زیر تعلیم ہیں، جن میں 3 ہزار 986 مرد، 187 خواتین اور 105 کم عمر قیدی شامل ہیں۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق پروگرام کا مقصد قیدیوں میں تعلیم، خود اعتمادی اور مثبت سوچ کو فروغ دینا، ان کی اصلاح و بحالی اور رہائی کے بعد معاشرے میں دوبارہ شمولیت کو آسان بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے