اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ستھرا پنجاب میں بہتری کیلئے پلان طلب، ناقص کارکردگی والی کمپنیوں کو فارغ کرنے کا حکم

13 Oct 2026
13 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جامع مائیکرو پلان طلب کرتے ہوئے ستھرا پنجاب پروگرام کی مکمل پیش رفت رپورٹ آئندہ ہفتے تک پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی، صفائی کی صورتحال اور ویسٹ کلیکشن و ٹرانسپورٹ کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران مختلف تحصیلوں میں صفائی کی صورتحال سے متعلق رپورٹس بھی چیک کی گئیں۔

اجلاس میں ستھرا پنجاب کے ورکرز کو واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نادہندہ کمپنیوں سے ورکرز کے واجبات ریکور کئے جائیں اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے قانونی راستہ نکالا جائے، کنٹریکٹرز کے ذمے واجبات کی سزا ستھرا پنجاب کے ورکرز کو دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے ایک ہفتے کے اندر ستھرا پنجاب کیلئے درکار ورکرز اور مشینری پوری کرنے کا ہدف دیتے ہوئے ناقص کارکردگی والی کمپنیوں کو فارغ کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ ناکارہ نجی کمپنیوں کی جگہ متبادل انتظامات کئے جائیں اور ایک ہفتے میں سرکاری سطح پر صفائی کا آپریشن فعال بنایا جائے۔

اجلاس میں صوبہ بھر میں ستھرا پنجاب بیٹ سسٹم نافذ کرنے کیلئے سات دن کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئ، ہر تحصیل میں انسانی وسائل، بیٹ مشینری اور فیلڈ مانیٹرنگ افسران کی کارکردگی سے متعلق ہفتہ وار تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔

بریفنگ کے مطابق 80 فیصد سے کم کارکردگی پر متعلقہ کمپنیوں کو وارننگ دی جائے گی، جبکہ 50 فیصد سے کم کارکردگی پر کمپنی کو فارغ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے دیہی علاقوں میں بھی صفائی یقینی بنانے اور کم از کم متبادل دنوں میں کچرا اٹھانے کا حکم دیا، انہوں نے ہدایت کی کہ دیہات میں صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں اور کچرے کے ڈھیروں کو فوری طور پر اٹھایا جائے، صفائی نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور ستھرا پنجاب کے انچارج کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

اجلاس میں ستھرا پنجاب کے ورکرز کی نگرانی اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے خصوصی ایپ متعارف کرانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، ویسٹ کلیکشن اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو مؤثر بنانے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

بریفنگ کے مطابق پنجاب کے ہر ڈویژن میں اینٹی لٹرنگ سکواڈز متحرک ہیں، جن کی جانب سے 2 لاکھ 64 ہزار وزٹس کئے گئے، ان سکواڈز نے صفائی کے مقررہ ضابطوں کی خلاف ورزی پر وارننگز جاری کرنے کے ساتھ شہریوں میں آگاہی بھی فراہم کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلع چکوال میں صفائی کی بہتر صورتحال پر ڈپٹی کمشنر سارہ حیات اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی اور صوبہ بھر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے