اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

رحمان بابا ایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

14 Oct 2026
14 Oct 2026

(لاہور نیوز) رحمان بابا ایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، جس میں ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کی وجہ کوچ کا لٹکتا ہوا پرزہ قرار دیا گیا ہے۔

مشترکہ سرٹیفکیٹ کے مطابق کوچ کی فرنٹ ٹرالی کا ٹریس بار ہینگر ریلوے کراسنگ کے بلاک سے ٹکرا گیا، جس کے بعد کوچ کا پرزہ کراسنگ کی نوز میں پھنس گیا اور ٹرین ڈی ریل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کی ایک کوچ پٹڑی سے اترنے کے بعد مزید 13 کوچز بھی ڈی ریل ہوگئیں، جس کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ٹریک متاثر ہوئے۔

حادثے کے دوران ٹرین کا انجن اور لگیج وین ریلوے کراسنگ سے بحفاظت گزر گئے۔ رحمان بابا ایکسپریس 672 ٹن وزن کے ساتھ سفر کر رہی تھی۔

حادثے کے مقام سے ٹریس بار ہینگر کا باقی حصہ بھی مل گیا، جبکہ ریلوے کراسنگ میں ٹرین کے دیگر پرزے بھی پھنسے ہوئے پائے گئے۔

حادثے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کا مشترکہ سرٹیفکیٹ ریلوے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ رحمان بابا ایکسپریس حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب رائیونڈ میں ٹرین حادثے کے معاملے پر پولیس کی جانب سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے