12 Oct 2026
(لاہور نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2100 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1800 روپے گر کر 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 23 روپے کمی سے 6 ہزار 532 روپے پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 21 ڈالر کمی سے 4174 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
