اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ

13 Oct 2026
13 Oct 2026

(لاہور نیوز) سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہونے والی پانچ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، لاہور سے ریاض جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ایکس وائے 318 منسوخ کر دی گئی، جبکہ لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 725 بھی منسوخ ہو گئی۔

اسی طرح لاہور سے ریاض جانے والی پرواز ایس وی 743 اور پرواز آر ایکس 676 بھی منسوخ کر دی گئیں، لاہور سے راس الخیمہ جانے والی پرواز جی نائن 855 کی روانگی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے، مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل متعلقہ ایئرلائن سے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال کی تصدیق کر لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے