10 Oct 2026
(لاہور نیوز) مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ 15 اکتوبر تک برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
لاہور میں ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔
اسی طرح لاہور میں گزشتہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 32 اور کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
