10 Oct 2026
(لاہور نیوز) سانحہ 9 مئی کے دوران جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمہ کی جیل ٹرائل کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی عدالتی عملے نے جیل میں ملزمان کی حاضری مکمل کی جبکہ پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی۔
عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو بیانات پر جرح کے لیے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
