اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے 20 اساتذہ دنیا کے 2 فیصد ممتاز سائنسدانوں کی فہرست میں شامل

09 Oct 2026
09 Oct 2026

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے 20 اساتذہ نے عالمی سطح پر نمایاں اعزاز حاصل کر لیا، جن کے نام دنیا کے 2 فیصد زیادہ حوالہ دیے جانے والے سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے محققین کی مرتب کردہ عالمی ڈیٹا بیس میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے 20 اساتذہ کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ ڈیٹا بیس عالمی تحقیقی ادارے ایلسویئر (Elsevier) کے ریپوزٹری میں شائع کیا گیا ہے۔

مذکورہ عالمی فہرست میں سائنسدانوں کی درجہ بندی تحقیقی مقالہ جات کو ملنے والے حوالہ جات، علمی و تحقیقی خدمات اور تصنیفی کردار سمیت مختلف تحقیقی اشاریوں کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ اس فہرست میں شمولیت یونیورسٹی کے اساتذہ کی تحقیقی سرگرمیوں اور علمی خدمات کا اعتراف ہے۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی فہرست میں شامل اساتذہ میں ڈاکٹر سمیرا افشین، ڈاکٹر محمد حسن احمد، ڈاکٹر ایم احمد، ڈاکٹر نوید احمد، ڈاکٹر محمد سعید اختر، ڈاکٹر محمد عمران اسد، ڈاکٹر عمیر اشرف، ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر فہیم کے بٹ، ڈاکٹر عابد حسانان، ڈاکٹر نور سعید خان اور ڈاکٹر غلام ایم مصطفیٰ شامل ہیں۔

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے 20 اساتذہ کی عالمی سطح پر اس فہرست میں شمولیت کو جامعہ کے لیے ایک اہم علمی و تحقیقی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جو تحقیق کے فروغ اور بین الاقوامی علمی منظرنامے میں ادارے کی موجودگی کو اجاگر کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے