اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

طلبہ کیلئے خوشخبری: فری لیپ ٹاپس اور سکالرشپس دینے کی تاریخوں کا اعلان

10 Oct 2026
10 Oct 2026

(ویب ڈیسک ) طلبہ میں سکالرشپس اور لیپ ٹاپس کی تقسیم کا اعلان کردیا گیا ، یہ تقسیم اکتوبر اور نومبر کے مہینوں کے دوران کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے صوبے کی تمام 9 ڈویژنز کے طلبہ و طالبات میں ‘ہونہار سکالرشپس’ اور لیپ ٹاپس کی تقسیم کا حتمی شیڈول جاری کر دیا۔

پنجاب کے صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا یہ تقسیم اکتوبر اور نومبر کے مہینوں کے دوران کی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 15 اکتوبر کو یونیورسٹی آف ساہیوال میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ میں سکالرشپس اور لیپ ٹاپس تقسیم کریں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ساہیوال کی تقریب کے بعد آنے والے چند ہفتوں کے اندر اندر صوبے کی تمام 9 ڈویژنز میں اسی نوعیت کی تقاریب منعقد کی جائیں گی، جہاں بالترتیب دیگر اضلاع کے طلبہ کو اس سکیم کے تحت مستفید کیا جائے گا۔

وزیرِ تعلیم نے اس اہم فیصلے کو پنجاب کے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت مقررہ وقت کے اندر تمام ڈویژنز میں تقسیم کا عمل کامیابی سے مکمل کر لے گی۔

تاہم، صوبائی وزیر کی جانب سے ہر تقریب میں تقسیم کیے جانے والے لیپ ٹاپس یا سکالرشپس کی معین تعداد سے متعلق مزید تفصیلا ت فی الحال فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے