اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بسنت 2027: مینوفیکچررز کو لائسنس کا اجراء جاری، درخواستوں کا انبار

10 Oct 2026
10 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں بسنت 2027 سے قبل پتنگ اور ڈور سازی کے لائسنس کے حصول کیلئے درخواستوں کی بھر مار ہو گئی۔

ڈی سی آفس کو مینوفیکچرنگ لائسنس کیلئے 6 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 5 ہزار 200 درخواست گزاروں کو لائسنس جاری کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق تقریباً 500 درخواست گزاروں کی تصدیق کا عمل تاحال جاری ہے جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر تقریباً 300 درخواست گزاروں کی لائسنس کیلئے درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

لائسنس جاری ہونے کے بعد مینوفیکچررز کو قواعد و ضوابط کے مطابق پتنگیں اور ڈور تیار کرنے کی اجازت ہو گی، پتنگ اور ڈور سازوں میں لائسنس کے حصول کیلئے دوڑ تیز ہو گئی جبکہ ڈی سی آفس میں درخواستوں کی بڑی تعداد موصول ہونے کے بعد جانچ پڑتال کا عمل بھی جاری ہے۔

گزشتہ سال پتنگ اور ڈور سازی کے مینوفیکچرنگ لائسنس کیلئے ایک ہزار 605 افراد نے درخواستیں جمع کرائی تھیں، جن میں سے ایک ہزار 337 افراد کو لائسنس جاری کیے گئے تھے۔ اس سال موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے