06 Oct 2026
(لاہور نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے زیر اہتمام میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے، جن میں مجموعی طور پر 64 ہزار 983 امیدوار شرکت کریں گے۔
امتحان کے پہلے روز پہلی شفٹ میں ایجوکیشن، القرآن اور جیومیٹریکل ڈرائنگ کے پرچے لیے جائیں گے جبکہ دوسری شفٹ میں تاریخِ پاکستان، تاریخِ اسلام اور غذا و غذائیت کا پرچہ ہو گا۔
امتحانات کے دوران تمام امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ العمل ہو گی۔
