10 Oct 2026
(ویب ڈیسک) لاہور ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے تمام سکول سربراہان سے ایک بھی جعلی انرولمنٹ نہ کرنے کا بیانِ حلفی طلب کر لیا۔
ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام سکول سربراہان کو موجودہ انرولمنٹ کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
ہدایت کے مطابق یہ سرٹیفکیٹ بیانِ حلفی کی صورت میں متعلقہ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کے پاس جمع کرانا ہو گا۔
ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اگر کسی سکول میں جعلی انرولمنٹ ثابت ہوئی تو متعلقہ سکول سربراہ ذمہ دار ہو گا اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کو 31 اکتوبر تک داخلوں میں اضافہ کرنے کا ہدف دے رکھا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق داخلوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے بعض سکولوں میں طلبہ کی جعلی انرولمنٹ بھی کی گئی تھی۔
