اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ڈگری اٹیسٹیشن کے نام پر فراڈ، ایچ ای سی نے شہریوں کو خبردار کر دیا

03 Oct 2026
03 Oct 2026

(ویب ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اپنے نام پر ہونے والی جعلسازی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر عوام کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔

ایچ ای سی کے مطابق جعلساز جعلی فون کالز کے ذریعے ڈگری اٹیسٹیشن، ایکولینس اور دیگر سروسز کے نام پر شہریوں سے رقم وصول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر ادارے کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ایڈوائزری میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی شخص کو اپنی ذاتی معلومات، پن کوڈ یا پاس ورڈ ہرگز فراہم نہ کریں، کیونکہ ایچ ای سی  نے کسی نمائندے کو عوام سے براہِ راست رابطے کی ہدایت نہیں دی۔

ایچ ای سی نے واضح کیا کہ ادارہ فون کال کے ذریعے نہ کسی سروس کی فراہمی کرتا ہے اور نہ ہی رقم، پن کوڈ یا پاس ورڈ طلب کرتا ہے۔

 جعلی کال موصول ہونے کی صورت میں متعلقہ ٹیلی کام آپریٹر کی ہیلپ لائن یا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فوری اطلاع دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے