اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیچرز ڈے آج منایا جا رہا ہے

05 Oct 2026
05 Oct 2026

(لاہور نیوز) قوم کے معماروں کی عظمت کو سلام، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیچرز ڈے آج منایا جا رہا ہے۔

استاد معاشرے کا اہم ستون ہے، والدین کے بعد اساتذہ ہی بچوں کی شخصیت سازی اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، یہ دن منانے کا مقصد اساتذہ کی خدمات، تعلیم اور معاشرے کی تعمیر میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں اساتذہ کی خدمات، تعلیم اور معاشرے کی تعمیر میں ان کے کردار کو اجاگر کیا جاتا ہے، اساتذہ نئی نسل کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت اور کردار سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

استاد معاشرے کا اہم ستون ہے، جو طلبہ کو صرف کتابی علم نہیں دیتا بلکہ انہیں زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے، بہتر فیصلے کرنے اور ذمہ دار شہری بننے کیلئے بھی تیار کرتا ہے، والدین کے بعد اساتذہ ہی بچوں کی شخصیت سازی اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

اساتذہ کا کردار صرف کلاس روم تک محدود نہیں بلکہ ایک استاد اپنی محنت، رہنمائی اور تربیت کے ذریعے طلبہ کے مستقبل کی بنیاد مضبوط کرتا ہے۔

اساتذہ کی حوصلہ افزائی بھی تعلیمی عمل کا اہم حصہ ہے کیونکہ ان کی خدمات کا اعتراف انہیں مزید محنت اور جذبے کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ترغیب دیتا ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ استاد کی اصل کامیابی اس وقت ہوتی ہے جب اس کے شاگرد تعلیم کے ساتھ اچھے اخلاق، مثبت سوچ اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاشرے کیلئے مفید شہری بنیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے