اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

روزانہ چند منٹ کی ورزش فٹنس اور بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مفید، تحقیق

09 Oct 2026
09 Oct 2026

(ویب ڈیسک) نئی تحقیق کے مطابق روزانہ چند منٹ کی ورزش دل اور نظامِ تنفس کی فٹنس بہتر بنانے اور بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

جرنل Frontiers in Nutrition میں شائع ہونے والی تحقیق میں 22 مطالعات کے 994 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، نتائج سے معلوم ہوا کہ مختصر دورانیے کی ورزش سے جسم میں آکسیجن کی سطح، قلبی و تنفسی فٹنس اور خون میں گلوکوز و چکنائی کی سطح میں بہتری آ سکتی ہے، تاہم، تحقیق میں جسمانی چربی، مسلز کے حجم، انسولین کی سطح اور پٹھوں کی مضبوطی میں نمایاں بہتری کے شواہد نہیں ملے۔

محققین کے مطابق مختصر ورزش جسمانی سرگرمی بڑھانے کا آسان طریقہ ہے، لیکن یہ طویل دورانیے کی ورزش کا متبادل نہیں، بہتر صحت کیلئے ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ کی معتدل جسمانی سرگرمی کی سفارش کی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے