اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

منظور شدہ بلڈنگ پلان کے بغیر جائیدادوں کی رجسٹریشن میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

24 Nov 2026
24 Nov 2026

(ویب ڈیسک) منظور شدہ بلڈنگ پلان کے بغیر جائیدادوں کی رجسٹریشن کے معاملے میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، 745 کیسز میں اضافی دو فیصد اسٹیمپ ڈیوٹی وصول نہیں کی گئی، جس کے باعث لاہور سمیت مختلف تحصیلوں میں 54 کروڑ 17 لاکھ روپے سے زائد کا سرکاری محصول وصول نہ ہو سکا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے لاہور، جہلم اور راولپنڈی میں اسٹیمپ ڈیوٹی کی عدم وصولی پر تشویش کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کینٹ ٹو میں 240 کیسز میں 2 کروڑ 69 لاکھ روپے جبکہ سمن آباد ٹاؤن لاہور میں 237 کیسز میں ایک کروڑ 19 لاکھ روپے کی کم وصولی ہوئی۔

اسی طرح راوی ٹاؤن لاہور میں 49 لاکھ روپے جبکہ گوجر خان میں 23 لاکھ روپے کے بقایاجات سامنے آئے۔

ایس ڈی اے سی نے دسمبر 2022 میں بقایاجات 30 روز کے اندر وصول کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم عملدرآمد نہ ہونے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے دوبارہ 30 روز میں تمام بقایاجات کی مکمل وصولی کا حکم دے دیا۔

نومبر 2022 میں بھی یاددہانی کے باوجود جواب نہ دیے جانے پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے