اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رنگ محل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار

24 Nov 2026
24 Nov 2026

(لاہور نیوز) رنگ محل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 منشیات فروشوں سمیت غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1760 گرام چرس، 500 گرام آئس، 10 لیٹر شراب اور ایک پستول برآمد کیا گیا۔

پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں وقاص اور شعیب سے چرس، علی عظیم سے آئس جبکہ ارمان سے شراب برآمد ہوئی۔ اسی طرح عظیم کے قبضے سے غیر قانونی پستول بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور انسدادِ جرائم کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ایس پی سٹی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او رنگ محل اور ان کی ٹیم کو شاباش بھی دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے