اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے ازدواجی تنازع میں نیا موڑ

07 Oct 2026
07 Oct 2026

(ویب ڈیسک) یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری ازدواجی تنازع میں نیا موڑ آ گیا۔

رپورٹس کے مطابق ایمان فاطمہ  نے فیملی کورٹ میں نان نفقے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے اپنے اور بیٹے کیلئے مالی معاونت کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل رجب بٹ کی جانب سے طلاق کا نوٹس بھیجے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم بعد میں وہ اپنے بیٹے کی سالگرہ میں شریک ہوئے جس کے بعد دونوں کے درمیان صلح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔

ایمان فاطمہ کے وکلا کے مطابق طلاق کا نوٹس متعلقہ اتھارٹی میں رجسٹر نہ ہونے کے باعث دونوں فریق تاحال قانونی طور پر میاں بیوی ہیں۔

اب معاملہ فیملی کورٹ تک پہنچنے کے بعد رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے ازدواجی تنازع  نے ایک بار پھر توجہ حاصل کر لی ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دونوں کی نجی زندگی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

تاہم نان نفقے کے دعوے اور ازدواجی تنازع سے متعلق حتمی فیصلہ عدالت کی کارروائی اور شواہد کی بنیاد پر ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے