اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکاروں کو ڈراموں سے کتنا معاوضہ ملتا ہے؟ فرح نادر کا بڑا انکشاف

07 Oct 2026
07 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ فرح نادر نے پاکستانی اداکاروں کی آمدنی اور معاوضوں سے متعلق اہم انکشافات کر دیے۔

فرح نادر نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے میزبان کے سوال پر انڈسٹری کے مالی معاملات پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ اس شعبے سے وابستہ افراد کتنی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداکار واقعی بھاری معاوضے حاصل کرتے ہیں، اگر  ایک عام شخص ایک ماہ میں ایک لاکھ روپے کماتا ہے تو ایک اداکار تقریباً اتنی رقم 10 دن میں کما لیتا ہے۔

فرح نادر نے  بتایا کہ مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اور اداکارائیں اس سے کہیں زیادہ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

سینئر اداکارہ کے مطابق مرکزی اداکار یا اداکارہ بآسانی ایک ڈرامے کا 15 سے 20 لاکھ روپے معاوضہ حاصل کرلیتے ہیں جب کہ کئی مواقع پر یہ رقم 30 سے 40 لاکھ روپے تک بھی پہنچ جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پروڈیوسرز وقت پر معاوضہ ادا کریں تو شوبز ایک ایسا شعبہ ہے جہاں آمدنی خاصی زیادہ ہوسکتی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ فرح نادر نے بذاتِ خود کسی اداکار کا نام نہیں لیا بلکہ پروگرام میں موجود خاتون میزبان نے ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، فیروز خان، احسن خان، اقرا عزیز، سجل علی اور ہانیہ عامر کے نام لیے۔

واضح رہے کہ فرح نادر نے اپنے کیرئیر کا آغاز کلاسک ڈرامے ’خدا کی بستی‘ سے کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے