06 Oct 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان کے سینئر اداکار شان شاہد نے بھارت جاکر کام کرنے کی خواہش رکھنے والے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
شان شاہد نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں انڈسٹری سمیت بھارت میں کام کرنے کی خواہش رکھنے والے اداکاروں کے حوالے سے بات کی۔
سینئر اداکار نے کہا کہ کہتے ہیں اداکار کی باؤنڈری نہیں ہوتی، ویزا لے کر دکھائیں باؤنڈریز نظر آجائیں گی، وہاں جا کر ناچنے گانے سمیت جو بھی کرتے رہے ہیں میں ان کو کچھ نہیں کہتا یہ ان کی زندگی ہے جیسا چاہے کریں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس اپنے ہر مہینے ساڑھے 3 سو ایکٹربن کر نکلتے ہیں وہ پاکستان سے کیوں لیں گے؟
شان شاہد کا مزید کہنا تھا کہ ایک کشمیری بن کر اگر آپ تھوڑی دیر کیلئے سوچیں کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے، مودی سرکار مسلمانوں کے ساتھ کتنا ظلم کررہی ہے سب ویڈیوز موجود ہیں۔
