اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انا للہ وانا الیہ راجعون، اداکار نعمان حبیب کی والدہ انتقال کرگئیں

05 Oct 2026
05 Oct 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹیلی وژن اور فلموں کے معروف اداکار نعمان حبیب کی والدہ انتقال کرگئی ہیں، جس کی اطلاع اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

نعمان حبیب کے مطابق ان کی والدہ 5 اکتوبر 2026 کی صبح کراچی میں انتقال کرگئیں۔ والدہ کے انتقال سے اداکار اور ان کا پورا خاندان شدید صدمے اور غم میں مبتلا ہے۔

اداکار نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کریں اور اس مشکل وقت میں ان کے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

نعمان حبیب نے اپنے فنی سفر کا آغاز ایک رئیلٹی شو سے کیا تھا۔ شو جیتنے کے بعد انہوں نے فلم اور ٹیلی وژن ڈراموں کا رخ کیا اور اپنی اداکاری سے شوبز میں جگہ بنائی۔

ان کے نمایاں کاموں میں فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ اور ڈرامہ ’بنٹی آئی لو یو‘ شامل ہیں، جن میں ان کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے خاصا سراہا گیا۔

نعمان حبیب اپنے اہل خانہ سے قریبی تعلق کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں۔ والدہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے اداکار کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے