اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہر تقریب کیلئے نیا جوڑا بنانے کی ضرورت نہیں، ندا یاسر کا لباس سے متعلق خواتین کو اہم مشورہ

05 Oct 2026
05 Oct 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے لڑکیوں اور خواتین کو ہر بار نئے کپڑے خریدنے کے بجائے انہیں دوبارہ اسٹائل میں بنوانے کا مشورہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ نے خواتین کو کپڑوں سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔ندا یاسر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ تقریبات میں ضروری نہیں ہے آپ اپنے والدین کو یا اپنے شوہر کو نئے جوڑے کیلئے تنگ کریں، کبھی کبھی نیا جوڑا لے سکتے ہیں لیکن ہار بار نیا جوڑا خریدنا ضروری نہیں ہوتا۔

 

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ الماریوں میں رکھے ہوئے کپڑوں کو پہن لینا چاہیے، لوگ ایک بار جوڑا پہننے کے بعد اسے دوبارہ نہیں پہنتے، لوگ سوچتے ہیں کہ نیا سوٹ پہن کر سوشل میڈیا پر تصویر لگا دی ہے اب وہ کپڑے دوبارہ نہیں پہن سکتے لیکن اب وہ زمانہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پرانے کپڑوں کو دوبارہ نہیں پہن سکتے تو ان ہی کپڑوں کو نئے اسٹائل میں بنوا لیں، کچھ لوگ کفایت شعار ہوتے ہیں، جو مجھے بہت پسند ہیں۔

اداکارہ نے اپنی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ میری شادی کو 25 سال ہونے والے ہیں، شادی کے بعد فرنیچر لیا تھا، اس فرنیچر کی لکڑی بہت اچھی  اور مضبوط تھی، میں اسی فرنیچر کو بار بار نئے ڈیزائن میں بنوا لیتی ہوں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے