اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور بورڈ میں آن سکرین مارکنگ کیلئے موک ٹیسٹ کا آغاز

02 Oct 2026
02 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور بورڈ نے آن سکرین مارکنگ سسٹم کیلئے موک ٹیسٹ کا آغاز کر دیا، پائلٹ پروجیکٹ کے پہلے روز تین تعلیمی اداروں کے طلبہ سے ای شیٹ پر امتحان لیا گیا۔

لاہور بورڈ کے مطابق جی سی یونیورسٹی، پنجاب کالج اور سپیریئر کالج کے 150 طلبہ  نے ای شیٹ پر امتحان دیا، اس موقع پر چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات  نے انتظامات کا جائزہ لیا، جبکہ چیئرمین لاہور بورڈ اور کنٹرولر امتحانات بھی ان کے ہمراہ تھے۔

چیئرمین ٹاسک فورس  نے کہا کہ ای مارکنگ سے طلبہ کا امتحانی نظام پر اعتماد بڑھے گا اور ای شیٹ کے ذریعے جعلی امیدواروں کی نشاندہی بھی آسان ہو گی۔

چیئرمین لاہور بورڈ  نے کہا کہ پورے پاکستان سے ماہر اساتذہ پیپر مارکنگ کر سکیں گے، تاہم صرف کوالیفائیڈ اساتذہ کو ہی پیپر چیک کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

کنٹرولر امتحانات کا کہنا تھا کہ ای مارکنگ سسٹم سے ری چیکنگ سے متعلق شکایات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے