اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی کیسز: علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع

06 Oct 2026
06 Oct 2026

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلاء کو بھی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
عدالت نے علیمہ خانم، عظمیٰ خانم اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔

دورانِ سماعت سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور فواد چوہدری، مسرت چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے اعظم سواتی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف 9 مئی کے دوران جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے سمیت دیگر واقعات سے متعلق مقدمات درج ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے