اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں جعلی لون ایپس اور فحش تصاویر سے شہریوں کو بلیک میل کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار

06 Oct 2026
06 Oct 2026

(لاہور نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے غیر قانونی کال سنٹر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی لون ایپس کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے 39 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق لاہور کی ایک نجی سوسائٹی میں ٹاک ماسٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے جعلی لون ایپس کا نیٹ ورک چلایا جارہا تھا۔

ملزمان آغر، گرو فنڈ، جیمز فنڈ، کیش ایئر، کریڈی چیک اور کریڈٹ سپورٹ سمیت مختلف ایپس کے ذریعے شہریوں کو مبینہ طور پر بلیک میل کرتے تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان قرض لینے والے متاثرین کی گیلری اور کانٹیکٹس تک رسائی حاصل کرتے پھر مصنوعی ذہانت کی مدد سے جعلی فحش تصاویر تیار کرکے انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔

کارروائی کے دوران 38 مردوں اور ایک خاتون سمیت 39 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 40 لیپ ٹاپ اور 41 موبائل فونز برآمد کرکے تمام ڈیجیٹل شواہد قانونی تقاضوں کے مطابق قبضے میں لے لیے گئے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ڈیجیٹل اور مالیاتی ساکھ کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے، معصوم شہریوں کو بلیک میل کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے