اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ نوال پرویز ملک نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا

04 Oct 2026
04 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوال پرویز ملک نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے نکاح کی سادہ اور پروقار تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔

تصاویر میں انکے شریک حیات رضا بھی موجود ہیں جنہوں نے آف وائٹ رنگ کا کُرتا اور اسی رنگ کی کڑھائی والی ویسٹ کوٹ پہن رکھی ہے جبکہ دلہن نے سلور اور ہلکے سنہری رنگ کا بھاری کڑھائی والا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا۔

اداکارہ کے نکاح کی سادہ تقریب میں صرف خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں نے شرکت کی جس کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے نوال پرویز ملک کو زندگی کے اس نئے اور خوبصورت سفر کے آغاز پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے