تفریح
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی مصور احمد پرویز کی آج 47ویں برسی منائی جا رہی ہے
05 Oct 2026
05 Oct 2026
(لاہور نیوز) پاکستان کے نامور اور بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور احمد پرویز کی 47ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
احمد پرویز 7 جولائی 1926ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی جادوئی انگلیوں اور رنگوں کے انوکھے امتزاج سے تجریدی مصوری میں ایک نیا اسلوب متعارف کروایا۔
لاہور، لندن اور نیویارک میں ان کے فن کے شاہکاروں کی نمائشیں منعقد ہوئیں جہاں بین الاقوامی نقادوں نے ان کے فن کو بے حد سراہا، حکومتِ پاکستان نے ان کی عظیم فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔
رنگوں کا یہ عظیم فن کار 5 اکتوبر 1979ء کو 53 سال کی عمر میں کراچی میں اس فانی دنیا سے کوچ کر گیا، اگرچہ احمد پرویز آج ہم میں نہیں، لیکن ان کے شاہکار رنگوں کی دنیا میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
