اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کے پی حکومت خود صوبے میں آئینی اقدام اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے: عظمیٰ بخاری

05 Oct 2026
05 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت خود صوبے میں آئینی اقدام اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی کی زد میں ہے اور صوبے کا وزیراعلیٰ کنٹینر پر چڑھا ہے، 13 سال سے خیبر پختونخوا کی قسمت میں دھرنے، جلسے، ریلیاں اور لانگ مارچ ہی ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ جب صوبے میں امن و امان اور روزگار نہیں ہو گا تو وہاں کے لوگ امن اور روزگار کیلئے دوسرے صوبوں کا رخ کریں گے، جو حکومت اپنے ہی لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی اس کو حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں، سیل آفریدی واحد وزیراعلیٰ ہیں جو اپنے صوبے میں ہی لاؤ لشکر کے ساتھ مارچ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کے خلاف ہرزہ سرائی کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، سرکاری وسائل کو جتھوں کی سیاست کیلئے استعمال کرنا پی ٹی آئی کا پرانا وتیرہ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی نے صوبے میں قیام امن پر دہشتگردوں کو تحفظ دینے پر ترجیح دی ہے، خیبر پختونخوا اس وقت دہشت گردوں، منشیات فروشوں اور سمگلروں کے رحم و کرم پر ہے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت خود صوبے میں آئینی اقدام اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے، خیبر پختونخوا کے لوگوں کو کسی صورت بھی دہشتگردوں اور جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے