اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

معاشرے کی مثبت تشکیل میں استاد کا کردار کلیدی ہے: مریم نواز

05 Oct 2026
05 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔

اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے معلم اعظم حضرت محمدؐ پر کروڑوں درودو سلام پیش کیا اور قابل احترام اساتذہ کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کرتی ہوں، ٹیچرز ڈے پر پنجاب کے لاکھوں اساتذہ کرام کے اخلاص، محنت اور لگن کو سراہتی ہوں، استاد کا مرتبہ، عظمت لازوال ہے، اپنے شفیق ٹیچرز کے لئے آج بھی عزت و احترام کا جذبہ برقرار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ معاشرے کا سب سے معتبر طبقہ ہے اور استاد ہی طالب علم کو فرش سے عرش کی جانب لے جاتا ہے، اچھا استاد علم ہی نہیں بلکہ ادب، اخلاقی اقدار اور معاشرتی روایات سے بھی روشناس کرواتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے، حکومت پنجاب معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے صوبہ بھر میں نواز شریف سکول آف ایمیننس جیسے پروگرام متعارف کرا رہی ہے، طلبہ کو جدید علوم و فنون سے متعارف کرانے کیلئے پرائمری ایجوکیشن اے آئی متعارف کرا رہے ہیں۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اساتذہ کرام کو انگلش بول چال، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر جدید طرز تدریس سے متعارف کرانے کیلئے ٹریننگ فری کرائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے