اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کی سکوٹی اسکیم، طلبہ و طالبات کے لیے درخواست دینے کا آج آخری دن

04 Oct 2026
04 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سکوٹی اسکیم کے لیے طلبہ و طالبات کی جانب سے درخواست دینے کا آج آخری دن ہے، طلبہ کی سہولت کے لیے تمام لائسنسنگ دفاتر آج بھی کھلے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر لائسنسنگ دفاتر میں خصوصی جین زی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد موٹر سائیکل لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 16 سے 18 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات کو 9 ہزار سے زائد جووینائل پرمٹ جاری کیے گئے۔

موٹر سائیکل لائسنس کے لیے شہری صرف اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لائیں، جبکہ نوجوان بے فارم اور گارڈین کی اجازت ساتھ لا کر جووینائل پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق سکوٹی اسکیم سے طالبات کو اسکول، کالج اور دیگر ضروری امور کے لیے آسان سفری سہولت ملے گی۔ طلبہ و طالبات لائسنسنگ دفاتر پہنچیں اور ڈرائیونگ لائسنس لازمی بنوائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے